لاہور : دن دیہاڑے فلمی انداز میں طالبہ اغوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور: صوبائی دارالخلافہ لاہور میں دن دیہاڑے اٖغوا ہونے والی میٹرک کی 17 سالہ طالبہ کوپولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے باجود بازیاب نہ کروا سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں گول باغ کے قریب سے میٹرک کی طالبہ کو اپنے بھائی کیساتھ گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا ، جس پر سی سی پی او نے نوٹس لیا اور پولیس نےملزمان کی گرفتاری اور اندارج مقدمہ کے بعد تفتیش شروع کر دی ۔تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لڑکی کی بازیابی نہ ہونے پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب  کر لی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورشہر میں فلمی انداز میں طالبہ کےاغوا کی خوفناک واردات کا واقعہ پیش آیا ،اغوا کی گھناؤنی واردات کی سی سی ٹی وی نیو نیوزکو موصول ہوگئی تھی.جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  طالبہ کو گن پوائنٹ پر کار سوار اغوا کر کے لے گئے ،  واقعے کا مقدمہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مغویہ طالبہ اپنے بھائی کے ہمراہ میٹرک کا امتحان دے کر واپس گھر جا رہی تھی جب سوزوکی ویگن آر پر سوار 4 ملزمان نے بہن بھائی کا راستہ روک کر دونوں پر پستول تان لی اور بھائی کو دھمکیاں دیتے ہوئے طالبہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویہ کے  والد نے  اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور بیٹی کی جلد بازیابی کیلئے اقدام اٹھانے کی اپیل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں