وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ ، چین پاکستانی طلبا کی واپسی پر رضا مند 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ ، چین پاکستانی طلبا کی واپسی پر رضا مند 
سورس: Twitter

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے  کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔یہ دورہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گہرائی سے بات چیت کی۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کی بہترین روایت کے مطابق بات چیت گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات میں تعاون سمیت سٹریٹجک رابطوں کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی مسلسل نمو کو اطمینان کے ساتھ نوٹ کیا۔سی پی کے تمام منصوبوں سمیت معیشت ،تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، صحت، اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون اور تبادلوں کی بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ک چین پاکستان دفاعی تعاون درحقیقت خطے میں امن و استحکام کا ایک عنصر ہے۔دونوں فریقوں نے دہشت گردی کو انسانیت کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں  پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

مصنف کے بارے میں