کور کمیٹی کا اجلاس ختم ،لانگ مارچ 25 مئی کو شروع ہوگا

کور کمیٹی کا اجلاس ختم ،لانگ مارچ 25 مئی کو شروع ہوگا
سورس: فائل فوٹو

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ کچھ دیر بعد عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ 25 مئی کو شروع ہوگا۔ 

پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اس کے علاوہ لانگ مارچ کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ۔

فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان ساڑھے پانچ بجے پشاور میں نیوز کانفرنس میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں