بھارت کی بڑی مارکیٹ کا لالچ ،جی 20 ممالک کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی، جنت کی وادی جہنم میں تبدیل، ایل او سی کے دونوں طرف ہڑتال  

بھارت کی بڑی مارکیٹ کا لالچ ،جی 20 ممالک کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی، جنت کی وادی جہنم میں تبدیل، ایل او سی کے دونوں طرف ہڑتال  
سورس: Twitter

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال ہے۔ چین ، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہے۔ 

مودی سرکار نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل کر دی ۔ جنت کی وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال  ہے۔ جگہ جگہ جی ٹوئنٹی اجلاس بائیکاٹ کے پوسٹر لگا دیے گئے ہیں۔

بھارت کے لیے بڑا دھچکا یہ ہے کہ چین نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے جب کہ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے کیوں کہ ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں گرفتاریاں، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، انھوں نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں سے اظہار یک جتہی کے لیے آیا ہوں، جی ٹوئنٹی اجلاس جیسے اقدامات سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آتا ہے، بھارت عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں