جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، عمران اسماعیل کو جیل بھیج دیا گیا

جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، عمران اسماعیل کو جیل بھیج دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ۔تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان لانے کی ہدایت کر دی۔ 

 واضح رہے کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں