چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر کمیشن نہیں بن سکتا، فوری کالعدم قرار دیں: پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی 

چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر کمیشن نہیں بن سکتا، فوری کالعدم قرار دیں: پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی 
سورس: file

اسلام آباد : آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کردیا گیا ہے۔  تحریک انصاف کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 

جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں