پی ٹی آئی کو پاک فوج پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: حمزہ شہباز

پی ٹی آئی کو پاک فوج پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: حمزہ شہباز
سورس: Twitter

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ  9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا۔ پی ٹی آئی سمیت کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاک افواج پر حملہ آور ہو۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی مناواں میں یادگار شہدا پر حاضری  دی ۔ میڈیا سے گفتگو  میں انہوں نے کہا کہ   جو کام  دشمن نہ کرسکا  وہ عمران خان کے جتھوں  نے کردکھایا ۔

انہوں نے کہا کہ  جناح ہاؤس جلایا ، جی ایچ کیو پر حملہ کیا ، دفاعی علامات مسمار کیں ۔  اگر یہی سیاست ہے تو ایسی سیاست کو دفن کرنا قوم کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان  نے 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی ہے قوم کو حساب دینا پڑے گا ۔

مصنف کے بارے میں