واٹس ایپ نے ویب صارفین کے لئے دونئے فیچر زمتعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے ویب صارفین کے لئے دونئے فیچر زمتعارف کرا دیے
سورس: فائل فوٹو

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ نےاپنے ویب ورژن میں دو نئی تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں ایک نئی چیٹ شیئر شیٹ اور ایک نئے ڈیزائن کردہ ایموجی پینل شامل ہیں۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چیٹ شیئر شیٹ کو مکمل طور پر  دوبارہ ڈیزائن کر کے بہتر بنایا گیا ہے ، واٹس ایم ونڈو اب زیادہ کمپیکٹ ہے،  اور آسان نیویگیشن کے لیے ہر آئیکن پر لیبل لگا دیا گیا ہے تاکہ ویب صارفین کو شیئرنگ کرنے میں آسانی پیش ہو۔ جبکہ دوسری تبدیلی میں ایموجی پینل کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پہلے یہ اسکرین کے پورے نیچے کا حصہ کور کرتا تھا،  لیکن اب یہ اسٹیکر اور GIF  ٹیبز کے ساتھ الگ الگ اور چھوٹے سائز میں ظاہر ہوتا ہے۔

واٹس ایپ اپنے ویب انٹرفیس کو دوبارہ ڈیزائن کرکے صارفین کے لئے نئے فیچرز کو بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔ ماضی میں انہوں نے واٹس ایپ ونڈوز کے لیے دو اپ ڈیٹس متعارف کرائے تھے۔ ایک اپ ڈیٹ نے صارفین کو غائب ہو جانے والے پیغامات کو(کیپ میسجز) غائب ہونے سے روکنے کی اجازت دی، جبکہ دوسرے نے پیغام کے مینو کو دوبارہ ڈیزائن کرتے ہوئے پیغامات پر ایموجی سے ردعمل ظاہر کرنے کی آپشن متعارف کرائی تھی۔  جس سے یوزر انٹرفیس بہتر ہوا اور پیغامات پر ردعمل کا اظہار کرنا آسان ہو گیا۔

یہ اپ ڈیٹس فی الحال ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہیں اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں