کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے:شہباز شریف

کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے:شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ  پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں  جنرل عاصم منیر نے عمران خان  کو اہلیہ  کی کرپشن کے ثبوت  پیش کیے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ  پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں  جنرل عاصم منیر نے عمران خان  کو اہلیہ  کی کرپشن کے ثبوت  پیش کیے۔ کرپشن کا بتایا تو  عمران نیازی نے ڈی جی آئی ایس  آئی کو  عہدے سے ہٹادیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران نیازی نےکل  قوم کےساتھ سفید جھوٹ بولا ہے۔ وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا ہمارے دل میں کوئی انتقام نہیں مگر جنہوں نے شہیدوں کی یادگاروں پر حملے کیے  ان سے رعایت برتی گئی تو یہ ملک نہیں بچے گا۔جلاؤ گھیرائو،توڑ پھوڑ ملک دشمنی  نہیں تو اور کیا ہے؟۔

60ارب کی کرپشن کوئی معمولی چیز نہیں ہے ۔یہ پیسہ قومی خزانے میں واپس آنا چاہیے تھا۔60ارب روپے کی کرپشن کے نتیجے میں نیب نے وارنٹ جاری کیے۔کوئی نیا قانون نہیں بننے جارہا۔سویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔

مصنف کے بارے میں