ترکیہ انتخابات ،سنان اوغنان نے اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

ترکیہ انتخابات ،سنان اوغنان نے اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

انقرہ: ترکیہ انتخابات میں تیسرے نمبر پرآنےو الے سنان اوغنان نے اردوان کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔  ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سنان اوغنان تیسرے نمبر پر ہیں۔ترکیہ کا صدر بننے کے لیے صدر اردوان اور حریف کمال کلیچ دار اولو کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

 سنان اوغنان نے میڈیا ٹاک میں 28 مئی کے صدارتی مقابلے میں صدر اردوان کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیاہے۔ 14 مئی کے صدارتی انتخاب میں صدر اردوان اور حریف کمال کلیچ دار اولو 50 فیصد سے زائد ووٹ نہیں لے سکے تھے۔

صدر اردوان کے 49.24 فیصد اور اپوزیشن امیدوار کمال کلیچ دار اولو کے45.07 فیصد ووٹ تھے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے سنان اوغنان نے 5.28 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔اب 28 مئی کو جیتنے کی صورت میں صدر اردوان مزید 5 سال کے لیے تیسری اور آئینی لحاظ سے آخری بار ترکیہ کے صدر بن جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں