ٹرمپ نے تجارتی معاہدے ٹی پی پی سے نکلنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے تجارتی معاہدے ٹی پی پی سے نکلنے کا عندیہ دے دیا

نیو یارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی آمد کے پہلے دن ہی امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ سے باہر نکل جائے گا۔

انھوں نے اس بات کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے یہ بتایا کہ جنوری میں صدر کا عہدہ سھنبالنے کے بعد پہلا کام کیا کریں گے۔خیال رہے کہ 12ممالک گذشتہ برس طے پانےوالے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل تھے اور جو دنیا کی 40 فیصد معیشت کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں۔رپبلکن پارٹی نے صدارتی انتحاب کی مہم میں یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ نوکریوں کی کمی، ویزے کے مسائل اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کرے گی۔صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرمعمولی طور پر کامیابی ملنے کے بعد امریکہ بھر میں ان کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگیا تھا۔ٹی پی پی میں شامل ممالک میں آسٹریلیا، ملائشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔