سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند بڑھ گئی

کراچی/لاہور: پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر دھند نے راستوں کو دھندلا کردیا، منگل کو نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ فیصل آباد میں حد نگاہ 100میٹر رہ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں دھند بڑھ گئی ، پنجاب کے شہر فیصل آباد اور گردو نواح میں دھند کا راج رہا جبکہ درجہ حرات 12ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح میں دھند بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 سو میٹرہوچکا ہے جبکہ درجہ حرارت بھی کم ہوکر 12ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ۔ملتان کے قریب نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ موٹروے پولیس نے بھی 5 مقامات پر بریفنگ پوائنٹ قائم کردئیے گئے ۔

مصنف کے بارے میں