کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔منگل کواتحاد ٹائون کے علاقے میں پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔الفلاح کے علاقے میں پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ندیم اظہر اور ریحان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ملزمان میں منشیات فروش،موٹر سائیکل چھننے والے،اسلحہ اور فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان شامل ہیں۔پیرآباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں