مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک

پشاور:سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں کارروائی کی ہے۔ اس دوران تین دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسزنے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے قندھارو میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں