چین: مشرقی ہائی وے پر خوفناک حادثے میں17افراد ہلاک،37زخمی

چین: مشرقی ہائی وے پر خوفناک حادثے میں17افراد ہلاک،37زخمی

بیجنگ : چین کے شمال مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،خوفناک حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوگئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق حادثہ شہرشانچی کے بیجنگ کن منگ ہائی وے پرپیش آیا،دھند اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل برف باری اور بارش ہوئی تھی،ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کی قطار لگ گئی،جسے بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔