پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام الحبیب سکول میں سائنس نمائش کاآغاز

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام الحبیب سکول میں سائنس نمائش کاآغاز

مظفرآباد: پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام الحبیب سکول میں سائنس نمائش کاآغاز، مظفرآباد میں طلباء وطالبات کو سائنسی علوم بارے اہم معلومات سے مستفید کیاجانے لگا.

تفصیلا ت کے مطابق ریاستی دارالحکومت کے مایہ ناز تعلیمی ادارے الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج طارق آباد میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 4 روزہ سائنسی نمائش کاباقاعدہ آغاز ہوگیا۔نمائش میں طلبا وطالبات کو مظفرآباد میں سائنسی علوم سے متعلق اہم معلومات سے مستفید ہونیکا موقع ملے گا۔ عوامی حقوق نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اورالحبیب سکول اینڈ سائنس کالج کی انتظامیہ کے اس اقدام کوسراہاہے ۔