قوم دہشت گردی کے خلاف اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں جنرل راحیل کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

قوم دہشت گردی کے خلاف اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں جنرل راحیل کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اسلام آباد :  وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں جنرل راحیل کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا کے اندر منوایا، منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کے اندر امن وسلامتی کی علامت ہے ۔پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم افواج کے سربراہ ملک کی سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں ۔ توقع ہے کہ آنے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے قوم دہشت گردی کے خلاف اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں جنرل راحیل کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے بغیر ثبوت کے الزامات لگانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے ملک میں ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیااور قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔