آئی سی سی کی نئی رینکنگ، گرین کیپس کو دھچکا

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، گرین کیپس کو دھچکا

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کی پوزیشن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام سپورٹس ڈیسک کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور کامیاب کھلاڑی یونس خان اپنی پوزیشنز سے ہل کر رہ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں قومی کپتان مصباح الحق 11ویں سے 14 ویں جبکہ یونس خان چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ دوسری جانب اظہر علی اور اسد شفیق کی رینکنگ میں بھی دو دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد اظہر علی 16ویں اور اسد شفیق 20ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسپنسر یاسر شاہ پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کا کوئی بھی فاسٹ باؤلر ٹاپ 20میں شامل نہیں ہے۔

یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے گرین کیپس کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں پر سلو اوورریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ مصباح الحق کو ایک میچ سے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ قومی ٹیم کے لئے ایک دھچکے سے کم نہیں۔ قومی ٹیم کو مصباح الحق کی غیرموجودگی اور اظہر علی کی قیادت میں کم بیک کرنا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں