بھارت کا اگنی ون بلسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت کا اگنی ون بلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی :بھارت نے اگنی ون بلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زمین سے زمین پر وار کرنے والا اگنی ون 700 میٹر تک مار کر سکتا ہے ،بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ وہ تجربے کے دوران اڑیسہ کی ساحلی پٹی پر اپنے ہدف پر جا کر لگا۔

اس میزائل کا تجربہ وہیلر آئی لینڈ سے منگل کی صبح بھارتی وقت کے مطابق 10 بجکر10 منٹ پر لانچ پیڈ فور سے کیا گیا۔ اس میزائل کا وزن 12 ٹن اور لمبائی 15میٹر ہے اس پر ایک ٹن سے زیادہ پے لوڈ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ اس میں جدید نیوی گیشن نظام بھی نصب ہے۔یاد رہے کہ یہ میزائل بھارتی بری فوج کے زیر استعمال ہے۔