ریاض: فیس بک پر توہین خانہ کعبہ کرنے والے ہندوستانی شہری کو گرفتار کر لیاگیا

ریاض: فیس بک پر توہین خانہ کعبہ کرنے والے ہندوستانی شہری کو گرفتار کر لیاگیا

ریاض: سعودی دارلحکومت ریاض میں سعودی سکیورٹی حکام نے ایک ہندوستانی شہری کو توہین کعبہ کرنے پر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے فیس بک پر خانہ کعبہ کے بارے میں نازیبا جملے لکھے تھے۔ 40سالہ ہندوستانی شہری زراعت کے شعبے سے وابسطہ تھا ۔ملزم نے خانہ کعبہ کی تصویر پر بدھا کی تصویر لگائی تھی ۔اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا ۔ملزم کو المجامہ شہر کے ایک زراعتی فارم سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں ۔اور جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔