رات کا کھانا جلدی کھانے کی عادت وزن کم کرنے میں معاون ہے : تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کا کھانا جلد کھانے سے جسمانی وزن کو کم کیا جا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ رات کا کھانا جلد کھانے کے بعد پیٹ کو آرام دیا جائے اور پھر صبح کو ناشتا کیا جائے۔

رات کا کھانا جلدی کھانے کی عادت وزن کم کرنے میں معاون ہے : تحقیق

لوزیانا : ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کا کھانا جلد کھانے سے جسمانی وزن کو کم کیا جا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ رات کا کھانا جلد کھانے کے بعد پیٹ کو آرام دیا جائے اور پھر صبح کو ناشتا کیا جائے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس طرزعمل سے بھوک میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہو جاتی ہے جو وزن کم کرنے میں معاون ہے۔

امریکہ میں پیننگ ٹن بائیو میڈیکل ریسرچ سنٹر لوزیانا سے وابستہ کورٹنی پیٹرسن نے محققین کی ٹیم کی قیادت میں یہ تحقیق کی۔ محققین کا کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے کے بعد رات کا کھانا جلدی کھایا جائے تو معدے کو طویل مدتی آرام کا موقع ملتا ہے۔

اس عرصے میں بھوک کے اثرات میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو رفتہ رفتہ عادت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس لیے رات کو کھانا جلدی کھانے کی عادت کا نتیجہ وزن کی کمی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ محققین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ کھانے میں کم سے کم وقت صرف کیا جائے۔