حلب پر حملے، ایک ہفتے میں 141 ہلاکتیں

حلب پر حملے، ایک ہفتے میں 141 ہلاکتیں

حلب: شامی شہر حلب پر باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں تازہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران ایک سو اکتالیس شہری ہلاک ہوئے۔

شام کے حالات پر نظ‌ر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کے مطابق شیلنگ اور فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اٹھارہ بچے بھی شامل ہیں۔ حلب میں شامی اور روسی جنگی طیاروں نے گزشتہ منگل کے دن سے حملوں کا سلسلہ از سرِ نو شروع کیا تھا۔

ان حملوں میں سینکڑوں شامی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق اس تازہ عسکری کارروائی میں ستاسی باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں