بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی سہولت

عسکری بینک نے بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی سہولت

لاہور: بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایم کی سہولت ملنے کے بعد بہت سی مشکلات آسان ہو چکی ہیں لیکن اسے استعمال کرنا کبھی بھی بہت مہنگا بھی پڑتا ہے۔ اگر آپ اپنا کارڈ غلط طریقے سے مشین میں ڈالیں یا پھر پیسے نکلوانے کے بعد کارڈ نکلوانا ہی بھول جائیں تو بڑی مشکل پیش آتی ہے۔ لیکن اب اس مشکل سے بھی چھٹکارا ملنے والا ہے کیونکہ عسکری بینک نے بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

عسکری بینک لمیٹڈ پاکستان میں پہلی مرتبہ کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے اور اس مقصد کیلئے سمارٹ فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم اس میں آئی فون، اینڈرائڈ اور ونڈوز فون پر دستیاب عسکری بینک کی ایپلی کیشن موجود ہونا ضروری ہے۔ یہ سہولت کبھی بھی، کہیں بھی استعمال کی جا سکتی ہے تاہم اس کیلئے عسکری بینک کے اے ٹی ایم پر جانا ضروری ہے۔ یہ سہولت عسکری بینک انٹرنیٹ بینکنگ میں رجسٹرڈ اور ویزا ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے تمام صارفین کیلئے فراہم کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پن کوڈ، او ٹی پی اور ریفرنس نمبر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ہر صارف کو 3 بار کیش نکلوانے کی اجازت ہے جبکہ استعمال کئے جانے والے ریفرنس نمبر پر بھی ٹائم لمٹ لگا دی جاتی ہے تاکہ اس کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔ اس سروس کے ذریعے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 10,000 روپے تک نکلوانے کی اجازت ہے۔ خواہ وہ ایک ہی بار نکلوا لئے جائیں گے یا پھر 24 گھنٹوں کے دوران ذیل میں یہ سروس استعمال کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے.

آپ بھی بغیر کارڈ کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔تین مرتبہ نکلوائے جا سکتے ہیں۔

1۔ اپنے سمارٹ فون پر عسکری موبائل ایپلی کیشن یا پھر عسکری لائٹ موبائل بینکنگ ایپلی کیشن کھولیں۔ 2۔ اپنے اکاﺅنٹ میں لاگ ان کریں۔ 3۔ کارڈ کے بغیر پیسے نکلوانے کی آپشن پر کلک کریں۔ 4۔ اکاﺅنٹ سلیکٹ کریں، 5۔ مطلوبہ رقم درج کریں، 6۔ او ٹی پی(ون ٹائم پاس ورڈ) بنائیں اور سبمٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ کو ایپلی کیشن میں رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے ٹرانزیکشن ریفرنس نمبر بھیج دیا جائے گا جس میں عسکری بینک کے اے ٹی ایم پر کارڈ کے بغیر پیسے نکلوانے کی آپشن ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا جائے گا۔ اب آپ عسکری بینک لمیٹڈ کے کسی بھی اے ٹی ایم مشین پر جائیں اور اینٹر کا بٹن بانے کے بعد کارڈ کے بغیر پیسے نکلوانے کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے ملنے والا ریفرنس نمبر، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی ایم) درج کریں۔ اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے ملنے والا ریفرنس نمبر، ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی ایم) درج کریں۔ تمام معلومات کے درست اندراج پر اے ٹی ایم مشین سے پیسے باہر نکل آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں