پاکستان کابھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانےکافیصلہ

پاکستان کابھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانےکافیصلہ

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہےکہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیوکے معاملے پراقوام متحدہ کو ڈوزیئربھیج دیاہے۔جبکہ دیگر عالمی طاقتوں کو بھی ڈوزیئردینے کافیصلہ کیاگیاہے۔ 

اسلام آباد میں جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی بھارت کرارہاہے۔پاکستان نے بلوچستان سے گرفتارہونے والے "را"ایجنٹ کلبھوشن کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔
مشیرخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے کے سبب سارک کانفرنس کا انعقاد نہ ہوسکا ۔بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں