آرمی چیف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی . آئی ایس پی آرکےمطابق سزائے موت پانے والےمجرمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ سپہ سالا ر کا جاتے جاتے بڑا اقدام . مزید 10دہشت گردوں کی موت کے پروانے پر دستخظ کردیئے

آرمی چیف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی . آئی ایس پی آرکےمطابق سزائے موت پانے والےمجرمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ سپہ سالا ر کا جاتے جاتے بڑا اقدام . مزید 10دہشت گردوں کی موت کے پروانے پر دستخظ کردیئے . 

آئی ایس پی آرکے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھےجبکہ ان میں پاک فوج کے کیپٹن جنیدخان،کیپٹن نجم کے قتل کے مجرم بھی شامل ہیں.اس کے علاوہ یہ دہشت گرد فوجی جوانوں ، عام شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے جبکہ ان پر ملک کا مواصلاتی نظام اور سکولز تباہ کرنے کا بھی الزام ہے .دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں میں جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئی تھیں.

فوجی عدالتوں سے ’’سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ ، تیراہ گل ، محمد ولی ، خائستہ گل،رحمان ،نثارخان،خیال جان، اور پائیوجان شامل ہیں۔جنرل راحیل شریف کی جانب سے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں سے چار کا تعلق کالعدم لشکر اسلام جبکہ6 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ حنیفہ نامی دہشت گرد نےفوجی جوانوں کواغواکےجرم کااقرارکیاجو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کارکن تھا۔ ان دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ وگولہ بارودبھی پکڑاگیاتھا۔