2016ء کے آخر تک پاکستان سے پولیو ختم ہو جائیگا

اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق 2016 ءکے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

2016ء کے آخر تک پاکستان سے پولیو ختم ہو جائیگا

اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق 2016 ءکے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ اینجلا کیئرنےکا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ 2014ء میں پاکستان میں 309 پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے، یہ تعداد رواں سال تیزی سے کم ہوتے ہوئے17 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 2014ء میں 5 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم تھے، اب اس تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔