ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی پر 1000درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، شارجہ ٹریفک حکام

ن

ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی پر 1000درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، شارجہ ٹریفک حکام

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات کی وجوہات میں سے ایک وجہ گاڑیوں کو بلاوجہ "ہارڈ شولڈر " پر کھڑ ا کرنا ہے ، شارجہ ٹریفک حکام کے مطابق پارڈ شولڈر کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے باقاعدہ طور پر نیا قانون متعارف کروادیا گیاہے ۔ جو یکم جولائی 2017 سے نافذ العمل ہے ۔

پہلے تین ماہ کے دوران ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزیوں پر 871 افراد جو جرمانے کیے گئے ، جبکہ اس دوران 2109 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ، تاہم متعدد خلاف ورزیوں کو گاڑیوں میں  معمول کی خرابیاں سامنے آنے کی وجہ سے جرمانے نہیں کیے گئے بلکہ اہم ہدایات دے کر چھوڑ دیا گیا ۔

شارجہ ٹریفک پولیس کے سربراہ میجر النبی کے مطابق ہارڈ شولڈر صرف ایمرجنسی جیسے ایمبولینس یا گاڑی خراب ہونے کی صورت میں استعمال کی جاسکتی ہے ، اس کے علاوہ بلاوجہ گاڑی کھڑی کرنے والوں کو 1000 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا۔