کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور:  کامران اکمل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے۔کامران اکمل نے قومی ٹی ٹوینٹی کپ میں 52،65،63 اور52 رنز کی اننگز کھیلیں۔

سب سے زیادہ مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ زمبابوے کے مساکاڈزا اور ہندوستان کے ویرندر سہواگ کے پاس ہے، دونوں نے پانچ، پانچ ففٹیز اسکور کیں۔پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ، سکندر رضا اور شیمان انور دیگر ملکوں میں چار مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔کامران اکمل نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم وہ سیلیکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور چیمئنز ٹرافی کی اسکواڈ میں ان کو شامل نہیں کیا گیا۔