شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ فاضل جج ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 6 مرتبہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر 8، 8 بار عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک، ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا۔ استثنیٰ کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچنا شروع تاہم وہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جب کہ عدالتی احاطے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ عدالت نے چار گواہان ملک طیب، شہباز، مظہر بنگش، راشد کو طلب کر رکھا ہے۔

یاد رے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں