عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے، نواز شریف

عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد: نواز شریف نے سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سکون کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا اور دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی اور دھرنوں کا یہ سلسلہ 2014 سے جاری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہییں جبکہ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسےالفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آ جاتے ہیں تاہم ہمارے لیے کچھ اور معیار ہے اور ان کے لیے کچھ اور جس کی وجہ سے عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کام کیے پورا پاکستان تسلیم کر رہا ہے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ ملک میں خوشحالی آئی، جی ڈی پی ریٹ کہاں تک پہنچ گیا اور اللہ کے فضل و کرم سے بجلی آئی اور بیروزگاری ختم ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کرپشن سکینڈل میں عمران خان، جہانگیر ترین اور علیم خان شامل ہیں ۔ کوئی پاک سب ملوث ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو عدالتی احاطے میں انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آج آپ آ گئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں کیسے کیسے دور سے ہم گزر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں