حکومت کے مذہبی جماعتوں سے مذاکرات ناکام ، اسلام آباد دھرنا 17 ویں روز میں داخل

حکومت کے مذہبی جماعتوں سے مذاکرات ناکام ، اسلام آباد دھرنا 17 ویں روز میں داخل

اسلام آباد اور راولپنڈی کے ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ حکومت کی مظاہرین سے مذاکرات کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے، 15 روز سے میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جب کہ فیض آباد اور اطراف کے دکاندار بھی شدید پریشان ہیں۔

اسکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات کو طویل سفر طے کر کے اپنی منزل پر پہنچنا پڑتا ہے، اسی طرح دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی شدید پریشان ہیں۔