لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدحریری اپنے وطن واپس پہنچ گئے

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدحریری اپنے وطن واپس پہنچ گئے

اہم ترین مسلم ملک کا وزیر اعظم تین ہفتے لاپتہ رہنے کے بعد واپس پہنچ گیا


ریاض :سعد حریری نے 4نومبر کو سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ استعفیٰ دینے کے 3ہفتے بعد لبنان واپس پہنچے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سعد حریری آج لبنان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔لبنان کے صدر نے سعدحریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا ۔

ان کے آج لبنان کی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کا بھی امکان ہے۔

سعد الحریری دو ہفتے پہلے ٹی وی کے ذریعے لبنان کی وزارت عظمی سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن جمعرات کے روز سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد انہوں نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ حریری جب چاہیں سعودی عرب چھوڑ سکتے ہیں۔حریری مستعفی ہونے کے بعد سے خلیجی خطے سے باہر نہیں نکلے تھے،اب بلاآخر فرانس اور مصر کے دورے کے بعد  واپس وطن پہنچ گئے ہیں.