نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنیوالے خود مائنس ہو گئے، لیگی رہنما

نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنیوالے خود مائنس ہو گئے، لیگی رہنما

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے یہ دن بھی آ گیا پوچھا جا رہا ہے آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں۔ ایک دن کہا جا رہا تھا نواز شریف ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا نوازشریف پر کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت مل سکا۔ نواز شریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے۔ شریف فیملی استثنیٰ کے باوجود پیش ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق سوال پر آصف کرمانی کا کہنا تھا جن لوگوں نے دھرنا دے کر راستے روکے ہوئے ہیں ان سے مذاکرات جاری ہیں ہم سب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی اور ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ حکومت کے دھرنا منتظمین سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں