وندوز ایکس پی کا معروف وال پیپر بنانے والے کے مزید وال پیپر  سامنے آگئیں 

وندوز ایکس پی کا معروف وال پیپر بنانے والے کے مزید وال پیپر  سامنے آگئیں 

اسلام آباد:دنیاکی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر "ونڈوز ایکس پی" کی تصویر "بلیس" کو  کھینچنے والے معروف فوٹو گرافر چارلس او ریئر نے بتایا ہے کہ اس نے یہ تصویر کسی خاص مقصد کے لیے نہیں اتاری تھی ۔

وہ اپنی گرل فرینڈ کو سونامہ کاؤنٹی کیلفورنیا ملنے جارہے تھے ، راستے میں انہیں یہ نظارہ اچھا لگا تو انہوں نے تصویر اتار لی لیکن انہیں نہیں پتہ تھا کہ یہ تصویر ان کی پہچان بن جائے گی ۔

چارلس کا کہناہے کہ وہ 76 سال کے ہوگئے ہیں اور اب ان کی کوشش ہے کہ وہ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے قدرتی طور پر اتاری گئی ایسی تصویر دیں جو ہر موبائل فون اور کمپیوٹر کی پہچان بن جائے ۔

چارلس کا کہناہے کہ انہوں نے اس طرح کے متعدد وال پیپرز  بھی ونڈوز کی انتظامیہ کو فراہم کیے ہیں جو آج کل ونڈوز کا حصہ ہیں ، تاہم جو شہرت انہیں 'بلس وال پیپر " سے ملی ہے وہ کسی دوسرے سے نہیں مل سکی ۔