"چائے والے" نے معروف بھارتی اداکار کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارپاریش کو "چائے والے" نے معافی مانگنے پر مجبور کر دیا.


معروف بھارتی اداکار پاریش نے حالیہ سیاست میں اپنے قدم جمانا شروع کیے ہیں ۔ اداکار نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نریندر مودی ڈونلڈ ٹرمپ اوربرطانوی وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا چائے والا ٹوربار والے سے بہتر ہے۔

پاریش کی اس ٹویٹ نے بھارت کے سیاسی حلقوں نے ہلچل مچادی تھی جس کے بعد  اداکار پاریش نے نہ صرف معافی مانگ لی ہے بلکہ ٹویٹ کو بھی فورا ڈیلیٹ کر دیا ۔

اداکار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصدکسی کی دل عزاری نہیں تھا اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھا ہو تو اس کے لیے میں معافی چاہتا ہوں۔اور اس لیے میں نے فورا اپنی ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔