سعودی عرب بارشوں میں ڈوب جانے والی گاڑیوں کے بارے میں کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب بارشوں میں ڈوب جانے والی گاڑیوں کے بارے میں کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض:سعودی عرب میں حالیہ بارشوں نے پچھلے سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ بارشوں میں شہریوں کی گاڑیوں کےعلاوہ مختلف گوداموں میں کھڑی شو روم مالکان کی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں ہیں ، ا ن کمپنیوں میں سے ایک عبد الطیف جمیل موٹر کمپنی ہے ۔مگر عبداللطیف جمیل موٹر کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ جدہ کی بارش سے متاثرہ گاڑیوں کو نئی گاڑی کے طور پر فروخت نہیں کریگی۔

کمپنی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اطلاع دی ہے کہ کمپنی یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطابق اپنے ملازمین اور اپنے مہمانو ں کی سلامتی کا انتہا درجے خیال رکھتی ہے اور رکھتی رہیگی۔ کسی بھی وجہ سے کوئی گاڑی متاثر ہوئی ہوگی تو اسے نئی گاڑی کے طور پر فروخت نہیں کیا جائیگا۔ وزارت تجارت نے اس سے قبل یہ وضاحت دی تھی کہ وہ عبداللطیف جمیل کمپنی کے گودام میں پارک گاڑیاں ڈوب جانے کے مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا نے کمپنی کے گودام میں غرق گاڑیوں کی وڈیو کلپ بھی جاری کردی تھی۔ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کمپنی ان غرقاب گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کے طور پر فروخت کردیگی۔