عمران خان اور نواز شریف کے درمیان مک مکا ہو گیا ہے ، عابد شیر علی

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان مک مکا ہو گیا ہے ، عابد شیر علی

اسلام آباد:  احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ ن نے رہنما عابد شیر علی نے نیا انکشاف کر دیا کہتے ہیں عمران خان نواز شریف کے ساتھ مل گئے ہیں ۔انھوں نے قومی اسمبلی نہ آکر مسلم لیگ ن کی مخالفت نہیں کی بلکہ تائید کی۔ عمران نے اپوزیشن اور اپنی جماعت کو دھوکا دیا اور ہم سے مک مکا کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف آج چھٹی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ کے سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی جس میں عابد شیر علی بھی شامل تھے ۔ عابد شیر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا کہ عمران خان نواز شریف کیساتھ ملے ہیں ہمارا ان کے ساتھ مک مکا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس بات کی تائید بھی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ سب لوگ مایوس ہوئے جو مائنس نواز پر کام کر رہ تھے۔کوئی کسی کو پارٹی سربراہ بننے سے نہیں روک سکتا۔عابد شیر علی نے کہا کہ ایان علی جن کے پیسے لے کر جاتی تھی وہ بھی ہمیں آج درس دے رہے ہیں ۔پور ی جماعت ، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ ہے ۔