آئینی ترمیم کیلئے وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

آئینی ترمیم کیلئے وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر چیمبر میں مجھ سے 12 منٹ ملاقات کی جس میں شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کے آئینی ترمیم بل کے لئے پیپلز پارٹی سے حمایت کی مدد مانگی ہے لیکن میں نے وزیر اعظم کو بتا دیا ہے کہ اس حوالے سے میں ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتا لیکن ان کا پیغام اپنی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دوں گا.


جس پر شاہد خاقان عباسی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے ملاقات یا فون پر رابطے کے لئے بھی تیار ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا پیغام اعلیٰ قیادت تک پہنچا دیا ہے اب اعلیٰ قیادت ہی سینیٹ میں حکومت کے آئینی ترمیم کے بل کی حمایت یا شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا فیصلہ کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں