شام میں ایک ایرانی جنرل علی رضا اور پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک

شام میں ایک ایرانی جنرل علی رضا اور پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک

ایران کی شام میں فتح کے اعلان کے بعد ایران کو بڑا دھچکا

تہران :ایران کے مشرقی شہر دیر الزور کے جنوبی شہر البوکمال میں ایک تازہ لڑائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کا جنرل اور چاراہلکار ہلاک ہوگئے۔ایران کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق جنرل علی رضا نظری گذشتہ روز بوکمال شہر میں لڑائی میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ لڑائی میں پاسداران انقلاب کے چار اور اہلکار بھی مارے گئے۔

ان ہلاکتوں سے صرف دو روز قبل پاسداران انقلاب کی چھاپہ مار یونٹ کے شام میں موجود یونٹ کے سربراہ میجر جنرل خیرا للہ صمدی بھی شام میں ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ جنرل علی رضا نظری ایرانی فوج کے مرزا کوشک خان بریگیڈ کی توپ خانہ یونٹ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسنا کے مطابق جنرل نظری نے شمالی ایران کے ضلع گیلان کے رودسر علاقے میں شہید کے نام سے ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کی تھی۔

شام میں تازہ لڑائی کے دوران شمالی ایران کے مہدی موحد نیا، عارف کاید، پسیج ملیشیا کے بابک نوری ھریس اور ایک اور اہلکار بھی مارا گیا۔