آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی

دبئی: نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باؤلرز میں جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں. سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے، اظہر علی کا 9 واں نمبر ہے، شیکھر دھون نے 2 درجے ترقی کے ساتھ 28 ویں پوزیشن حاصل کر لی، بھارتی باؤلر بھنشور کمار نے 8 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 29 واں نمبر پا لیا۔

آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جوروٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے اور چیشتور پوجارا چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، کوہلی نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کو پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا، ہاشم آملہ ساتویں، لوکیش راہول آٹھویں، اظہر علی نویں اور ایلسٹرکک دسویں نمبر پر چلے گئے، دھون 2 درجے ترقی پا کر 28 ویں نمبر پر آ گئے.

 باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سرفہرست ہیں، بھارتی سپنر روندرا جدیجہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے. کاگیسوربادا نے دوسرا نمبر پا لیا، ایشون چوتھے اور ہیراتھ پانچویں نمبر پر ہیں، بھنشور کمار جنہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لیں تھیں، 8 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 29 ویں نمبر پر آ گئے۔آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ایشون چوتھے اور معین علی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔