شام میں امن کیلئے روس میں کانفرنس شروع،ایران وترک صدورشریک

شام میں امن کیلئے روس میں کانفرنس شروع،ایران وترک صدورشریک

روس میں ایران اور ترکی بڑی بیٹھک ایک اسلامی ملک کے متلعق بڑا فیصلہ

دمشق:شام میں امن کیلئے روس کے شہر سوچی میں اہم کانفرنس شروع ہوگئی ،کانفرنس میں ایران،ترکی اور روس کے صدرشریک ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر میر پیوٹن سوچی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی کررہے ہیں جبکہ کانفرنس میں شام کے مسئلے پر بات کی جارہی ہے ۔

اس بارے میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سوچی کانفرنس سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برارہ راست بات چیت میں مدد ملے گی ۔رواں ماہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں بھی جنیوا میں شام سے متعلق ملاقات ہو رہی ہے۔