اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کے معاملے پر فریقین کا معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق

اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کے معاملے پر فریقین کا معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور مظاہرین میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کے آثار نمودار ہونے لگے۔ مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ایک مسودے پر اتفاق ہو گیا۔پیرحسین الدین شاہ کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کی حکومتی نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پیر نظام الدین جامی سمیت دھرنا قائدین بھی شامل رہے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں دونوں فریقین کے ایک ڈرافٹ پر متفق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی طے شدہ ڈرافٹ پر فریقین کے دستخط لینے کے بعد جاری کرے گی۔ پیر حسین الدین شاہ نے کہا ہے کہ دینی و ملی تقاضوں سے ہم آہنگ قوم کو امن و صلح کی خوشخبری ملے گی۔

یاد رہے اسلام آباد فیض آباد پر جاری دھرنا 17 ویں روز میں داخل ہو گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے علامہ خادم رضوی کا موقف ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ پہلے ہو گا اور مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں