امریکا میں 60فیصد خواتین کی ہراساں کرنے کی شکایت

امریکا میں 60فیصد خواتین کی ہراساں کرنے کی شکایت

امریکا میں عورتیں ہرگز آزاد نہیں، اس خبر میں دیکھیں امریکی عورتوں کی بے چارگی کا حال

واشنگٹن:امریکامیں 60فیصد خواتین نے ہراساں کرنے کی شکایت کردی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی یونی ورسٹی کے سروے میں بتایاگیاکہ امریکا میں 60فیصد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے۔

متاثرہ خواتین کی دو تہائی اکثریت نے ملازمت کی جگہ ہراساں کرنے کی شکایت کی۔ملک بھر میں کے جانے والے ایک سروے کے مطابق 60فیصد امریکی خواتین ووٹرز نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

دوسری جانب 20فیصد مرد ووٹرز نے بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کیا ۔خواتین کے مطابق انہیں دفاتر کے علاوہ، سماجی رابطوں، گھروں اور سڑکوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔