بھارت میں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر سات ڈانسرہلاک،تین زخمی

بھارت میں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر سات ڈانسرہلاک،تین زخمی

نئی دہلی:بھارتی بہار کے ضلع گوپال گنج میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آنے سے آرکیسٹرا ٹیم کی ایک خاتون سمیت 7کارکنوں کی موت ہوگئی جبکہ 3شدید طور پرجھلس گئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ آرکیسٹرا پارٹی کے ارکان ایک ٹریکٹر پر شادی کی تقریب میں جارہے تھے ۔ ٹریکٹر راوا روڈ گاﺅں کے نزدیک سڑک کے کنارے ٹوٹے ہوئے 11ہزار وولٹ کے بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔

کرنٹ لگنے سے 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3شدید طور پر جھلس گئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گورکھپور اسپتال میں داخل کردیا گیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گوپال گنج صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔