سپریم کورٹ میں نواز شریف اورشہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر

سپریم کورٹ میں نواز شریف اورشہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر کر دی گئی، درخواست میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، طلال چوہدری، کیپٹن(ر)صفدر اور احسن اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلہ قبول نہیں کیا، مسلسل عدلیہ مخالف بیانات دیئے جا رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست میں شامل فریقین کو آرٹیکل 63کے تحت نااہل کیا جائے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر کر دی گئی ہے، مریم نواز ، حمزہ شہباز، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، طلال چوہدری، کیپٹن(ر)صفدر کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلہ قبول نہیں کیا، مسلسل عدلیہ مخالف بیانات دیئے جا رہے ہیں، حکومت یوزراء کو آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل کیا جائے، درخواست سپریم کورٹ کے وکیل خادم ندیم ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومتی فیصلے کی توہین کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی جائے۔