نوازشریف تو ملک سے بھاگ گئے تھے ٗ لڑائی ہم نے لڑی : چوہدری منظور

نوازشریف تو ملک سے بھاگ گئے تھے ٗ لڑائی ہم نے لڑی : چوہدری منظور


حیدر آباد:ترجمان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی طرح جمہوریت کو قربان نہیں کیا‘نواز شریف تو معافی مانگ کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے ‘ لڑائی ہم نے لڑی‘ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے تو ڈاکو بھی سیاسی پارٹی بنا لیں گے ‘ نواز شریف عدالتوں سے لڑنے کی بجائے مقدمے لڑیں‘ نواز شریف میمو گیٹس میں پی پی پی پر غداری کا ٹھپ لگوانے عدالت گئے تھے ۔


نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف میمو گیٹ میں پی پی پی پر غداری کا ٹھپہ لگوانے عدالت گئے تھے۔ نواز شریف تو معافی مانگ کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے ‘ لڑائی ہم نے لڑی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے غداری کے مقدمے کے باوجود مشرف کو باہر جانے دیا۔ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی طرح جمہوریت کو قربان نہیں کیا۔


ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے تو ڈاکو بھی سیاسی پارٹی بنا لیں گے ۔ نواز شریف عدالتوں سے لڑنے کی بجائے مقدمے لڑیں۔