پی ایس ایل کیلئے مزید فرنچائز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، نجم سیٹھی

پی ایس ایل کیلئے مزید فرنچائز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، نجم سیٹھی

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت آئی سی سی ٹو رنامنٹس میں پاکستان کے خلاف میچز کھیل سکتا ہے تو پاکستان کیساتھ ٹیسٹ سیریز بھی کھیل سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سیریزنہ کھیلنے پراگلے ہفتے وکلا سے میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ بورڈکے اجلاس میں 4 اہم فیصلے کیے گئے۔ پی ایس ایل میں ریجن کے کھلاڑی کو شامل کیاجائے گا۔ نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے مزید فرنچائزبنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امیدہے کہ فرنچائزہمیں سپورٹ کریں گی۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے چناو¿ کا حق فرنچائزکے پاس ہے، پی ایس ایل ون کاآڈٹ ہوچکا، دوسرے کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین وآرائش کاعمل جاری ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پرڈیڑھ ارب روپے خرچ کررہے ہیں، امیدہے کہ پی ایس ایل فائنل کےلیے فروری میں اسٹیڈیم تیارہوجائےگا۔
چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ دبئی اورابوظبی پی ایس ایل کے زیادہ میچز مانگ رہے ہیں۔ پی سی بی کی ٹیم بات چیت کےلیے دبئی جارہی ہے۔