پنجاب حکومت کا میٹرک کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان

پنجاب حکومت کا میٹرک کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے 2017 میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے طلبا کو 25 نومبر کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 96 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔
سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ ریحانہ الیاس کے مطابق 2017 میں میٹرک پاس طلبہ کو مرحلہ وار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 1060 یا اس سے زائد نمبر لینے والے ضلع لاہور کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب 25 نومبر کو ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، لاہور بورڈ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز پر 70 فیصد نمبروں پر لیپ ٹاپ دیئے تھے۔ اس کے بعد 90 فیصد اوراب 96 فیصد نمبروں پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔