نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ہسپتال میں موجود ہے: اعتزاز احسن

نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ہسپتال میں موجود ہے: اعتزاز احسن

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں پڑے ہیں،  پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی، بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقدامات اور اعلی عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا   کہ 'نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک ہسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی، بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقدامات اور اعلی عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔

مصنف کے بارے میں