داعش کے ہاتھوں قتل ہونیوالے 73 افراد کی اجتماعی قبر دریافت

داعش کے ہاتھوں قتل ہونیوالے 73 افراد کی اجتماعی قبر دریافت

بغداد: عراق کے شمالی ریجن سنجار سے 73 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں بارے میں کہا جا رہا ہے ان کا تعلق اقلیتی یزیدی کمیونٹی سے ہے اور انہیں داعش کے شدت پسندوں نے قتل کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے سنجار کے علاقے میں قبضہ کر کے خواتین، مردوں اور بچوں کو قتل کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے اجتماعی قبر رمبوسی کے علاقے قحطانیہ سے دریافت کی۔خیال رہے کہ عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے سنجار کے علاقے پر قبضہ کر کے بڑی تعداد میں اقلیتی یزیدی گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قتل کیا اور سیکڑوں خواتین اور بچیوں کو اغوا بھی کیا تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے افراد میں سے 3000 اب تک یرغمال ہیں۔کرد جنگجوو¿ں نے امریکی اتحاد کے تعاون سے نومبر 2015 میں سنجار کے علاقے سے داعش سے قبضہ واپس حاصل کیا تھا۔